ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوتو کے لئے 25 برسوں تک بی جے پی کو برداشت کیا، لیکن اور برداشت نہیں کریں گے:اودے ٹھاکرے

ہندوتو کے لئے 25 برسوں تک بی جے پی کو برداشت کیا، لیکن اور برداشت نہیں کریں گے:اودے ٹھاکرے

Sat, 26 May 2018 22:52:39    S.O. News Service

تھانے،26؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شیوسینا کے صدر اودے ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جیپی)پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کریں گے۔ مسٹر ٹھاکرے نے کل مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے داہنو میں شیو سینا امیدوار شری نواس واناگا کی انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتو کے لئے 25 برسوں تک بی جے پی کو برداشت کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے بہت برداشت کرلیا ، اب اور برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے بیان پر انہوں نے کہا بی جے پی واجپئی جی کے وقت والی بی جے پی نہیں رہ گئی ہے۔ بی جے پی اب وزیراعظم نریندرمودی کی بی جے پی ہو گئی ہے۔ مسٹر فڑنویس نے کہا تھا کہ آج کی شیو سینا بالا صاحب ٹھاکر ے والی شیو سینا نہیں رہ گئی ہے۔


Share: